79
ایک بچہ دھامہ ٹرین پھاٹک کراس کرتے ہوئے لالہ موسیٰ کی طرف سے آنے والی ٹرین کی زد میں آ گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر عزیز بھٹی ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اس بچے کو پہچانتا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو، وہ فوری طور پر عزیز بھٹی ہسپتال گجرات سے رابطہ کرے تاکہ بچے کی شناخت اور ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔