98
گجرات، دریائے چناب میں شدید سیلابی ریلے آنے سے دریاؤں کے کنارے واقع بستیوں میں پانی داخل ہوگیا، متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی مدد کی درخواست کر دی ہے تاکہ متاثرہ دیہات میں پھنسے افراد کو فوری ریسکیو کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم بڑے پیمانے پر پانی داخل ہونے کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔