چوہدری شافع حسین کی ACEمنی ٹرانسفرکے سی ای اوراشد اشرف گوندل سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے ACE منی ٹرانسفر کی پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو انتہائی مؤثر اور قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے نے ترسیلاتِ زر کی بروقت، محفوظ اور شفاف منتقلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

latest urdu news

چوہدری شافع حسین نے یہ بات ACE منی ٹرانسفر کے سی ای او راشد اشرف گوندل سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں دونوں جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی مالی سہولت اور معیشت میں ان کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ایسے ادارے جو ان کی محنت کی کمائی کو محفوظ طریقے سے وطن پہنچانے میں سہولت فراہم کرتے ہیں، وہ درحقیقت قومی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ACE منی ٹرانسفر نے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی خدمات کے ذریعے نہ صرف ترسیلاتِ زر کے عمل کو آسان بنایا ہے بلکہ پاکستان میں زرمبادلہ کے استحکام میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری شافع حسین نے امید ظاہر کی کہ ACE منی ٹرانسفر مستقبل میں بھی اپنے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور ملکی معیشت کے لیے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس موقع پر ACE منی ٹرانسفر کے سی ای او راشد اشرف گوندل نے بھی کہا کہ ان کا ادارہ ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو تیز، محفوظ اور شفاف مالی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم رہے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر کے مثبت فیڈبیک پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جدید مالیاتی سہولیات کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے مستقل جدوجہد کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی مالی فلاح و بہبود اور ترسیلاتِ زر کے مؤثر نظام کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ایسے اقدامات کو بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنی محنت کی کمائی کو پاکستان میں محفوظ طریقے سے منتقل کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter