CCD گجرات کی کامیاب کارروائی، دو اسلحہ بردار ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) گجرات نے ایک مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو ناجائز اسلحہ کی نمائش کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت راشد علی اور ماجد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل کلاشنکوف، ایک 30 بور پستول اور متعدد زندہ گولیاں برآمد کیں۔ دونوں افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان CCD کے مطابق، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter