47
گجرات میں سی سی ڈی نے اسلحہ برداروں اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلحہ کی نمائش کے 4 مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کریک ڈاؤن کے دوران ڈنگہ کے رہائشی شاہزیب، نورالحسن عرف گھچے شاہ، اور شمریز ارشد کو گرفتار کیا گیا، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے چوتھے ملزم مظفر علی کو سوکلاں سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی ایس پی سی سی ڈی سید عامر عباس شیزازی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اسلحہ اور سکیورٹی گارڈ کلچر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والے یا پرائیویٹ کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈز جو اسلحہ لے کر کمزور طبقات پر خوف طاری کرتے ہیں، ان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق سی سی ڈی گجرات نے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔