دیونہ کے قریب ریلوے ٹریک پر درخت گرنے سے عوام ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، ٹرین سروس متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (دیونہ) کے قریب تیز ہوا کے باعث ریلوے ٹریک پر درخت گر گئے جس کے نتیجے میں پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا انجن دیونہ جیلانی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق عوام ایکسپریس کا انجن نمبر 8317 وزیرآباد سے جیک لگا کر دیونہ جیلانی اسٹیشن پہنچایا جائے گا تاکہ متاثرہ ٹرین کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

latest urdu news

حادثے کے باعث راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter