اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ، سہولیات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے ادویات کی مفت دستیابی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

latest urdu news

اسسٹنٹ کمشنر نے او پی ڈیز کا بھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری چیک کی گئی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی اوقات میں عملے کی مکمل حاضری اور مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر ظفر مہدی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter