گجرات میں عادووال کے قریب محمد اشفاق سے مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ رحمانیہ میں مقدمہ درج۔
گجرات کے علاقے عادووال کے قریب مسلح راہزنوں نے ایک اور شہری کو نشانہ بنا ڈالا، مقامی رہائشی محمد اشفاق سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ رحمانیہ پولیس کو دی، جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
اشفاق کے مطابق وہ معمول کے مطابق اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ عادووال کے قریب اچانک مسلح افراد نے اسے روک کر اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گجرات سے نوجوان لڑکی اغوا، مقدمہ درج
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔