منگووال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، درجنوں دکانیں اور تھڑے مسمار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ منگووال میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد دکانیں اور تھڑے مسمار کر دیے گئے۔

اس آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے خود کی۔ پورے دن جاری رہنے والی اس کارروائی کے دوران تجاوزات کا نشانہ بننے والی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔

latest urdu news

آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گی اور تمام تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter