ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کا دورہ امریکہ، پینٹاگون و کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا امریکہ کا تاریخی دورہ، پینٹاگون و محکمہ خارجہ میں دفاعی تعاون پر اعلیٰ سطح کی گفتگو۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکہ کا ایک اہم اور تاریخی دورہ کیا، جو پاک فضائیہ کے کسی حاضر سروس سربراہ کا گزشتہ ایک دہائی میں پہلا سرکاری دورہ تھا۔

latest urdu news

اس دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا، دو طرفہ اسٹریٹجک روابط کو فروغ دینا، اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نئے امکانات کی تلاش تھا۔ ایئر چیف مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں پینٹاگون، محکمہ خارجہ، اور کیپٹل ہل میں امریکہ کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جنہیں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

پینٹاگون میں ایئر چیف مارشل کی ملاقات امریکی ایئر فورس کی سیکرٹری محترمہ کیلی ایل سیبولڈ اور ریاستہائے متحدہ کی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے کئی موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں دفاعی تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ عسکری تربیت کے مواقع، اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے تبادلے جیسے نکات شامل تھے۔

فریقین نے خطے میں استحکام اور انسداد دہشت گردی کے معاملات میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا شمار پاک فضائیہ کے ان سربراہان میں ہوتا ہے جنہوں نے جدید فضائی حکمتِ عملی اور دفاعی روابط کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ان کا حالیہ امریکی دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے دفاعی تعلقات کو نئی جہت دینا چاہتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter