اے سی گجرات نے ڈبہ پٹرول پمپ سیل کیا ، دکانداروں کو جرمانے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلنے والے منی پٹرول پمپ، عرفِ عام میں "ڈبہ پٹرول”، کو سیل کر دیا، یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا۔

کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ خطرناک اور غیر رجسٹرڈ طریقے سے فروخت کیے جانے والے پٹرول کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ سیل کیا گیا پٹرول پمپ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی خطرہ بن چکا تھا۔

latest urdu news

مزید برآں، اسی کارروائی کے دوران بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں پر غیر قانونی طور پر رکھی گئی ریڑھیاں، تھڑے اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ متعدد دکانداروں کو خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

یاد رہے کہ گجرات میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر قیادت انتظامیہ شہری سہولیات، ٹریفک کی روانی اور عوامی تحفظ کے پیش نظر تجاوزات اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter