پیر, 9 جون , 2025

20سال اقتدار میں رہنے والی ق لیگ بتائے گجرات کے وسائل کون لوٹ کر لے گیا؟ چوہدری عابد رضا کوٹلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا کہنا ہے کہ گجرات کے چوہدری برادران 2002ء سے بلواسطہ یا بلاواسطہ مسند اقتدار پر فائز رہے۔

2013 سے 18 تک صرف ن لیگ کی حکومت میں انکی حصہ داری نہیں تھی، 2018 میں تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے والوں نے گجرات کے نواحی دیہاتوں جھنڈیوال، کھوکھر غربی اور مہلو وغیرہ کے غریب زمینداروں کی زمینوں پر بڑے پیمانے پر قبضہ کیا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ جب 2022ء میں تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی فضا تبدیل ہوئی تو ن لیگ کا ساتھ دینے والے گروپ نے اس قبضہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جو کہ آج بھی جاری ہے اسی لئے غریب زمیندار تا حال اپنی زمینوں سے محروم ہیں۔

چوہدری عابد رضا نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی جس جھنڈیوال کے رقبہ میں نماز عید ادا کرتے ہیں وہ بھی شاید اسی مقبوضہ رقبہ پر بنائی گئی ہے دورِ اقتدار میں دونوں ہاتھوں سے گجرات کی عوام کو لوٹنے والے کتنے اعتماد سے آئندہ عوامی خدمت کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔

چوہدری عابد رضا نے کہا کہ ضلع گجرات پر تو ہمیشہ ہی آپ کے خاندان نے حکومت کی تو گجرات کے وسائل کون لوٹ کر لے گیا؟ گجرات کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے کیوں محروم ہے؟ گجرات میں آج بھی ق لیگی عملداری میں قتل و غارت کا بازار کیوں گرم ہو جاتا ہے؟

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter