گجرات: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا نے سیلابی صورتحال اور ناقص بلدیاتی انفراسٹرکچر پر چوہدری پرویز الٰہی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سوالات کے بجائے جوابات دیے جائیں۔ "چوہدری صاحب، گجرات کیوں ڈوبا؟ عوام سوال نہیں، جواب مانگ رہے ہیں۔”
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ "یہ گلوکاری نہیں کہ الزام لگا کر نکل جائیں، کتنی ستم ظریفی ہے کہ 50 سالہ اقتدار کے باوجود گجرات کو آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔”
چوہدری عابد رضا نے سلمان اکرم راجہ کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ان کی مسکراہٹ ہی گواہی ہے کہ آپ کا بیانیہ حقائق سے روگردانی پر مبنی ہے۔”
گجرات عذاب الٰہی سے نہیں آلِ ظہور الٰہی کی کرپشن سے ڈوبا ہے: عابد رضا کوٹلہ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے اتحادی گجرات کے عوام کو جوابدہی نہیں دے سکتے تو کم از کم معافی ہی مانگ لیں۔ "عوام کو مزید دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔ جو شہر ایک وقت میں ترقی کی علامت تھا، آج پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور اس کی ذمہ داری سے کوئی فرار حاصل نہیں کر سکتا۔”