بیوی سے طلاق پر نوجوان نے باپ اور بھائی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر آباد کے علاقہ گکھڑ منڈی میں ناکام شادی کے بعد بیٹے نے باپ اور بھائی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے تھانہ گکھڑ منڈی کے گاؤں کوٹ وارث کے رہائشی محمد خالد کے بیٹے جنید کی کچھ عرصہ قبل لاہور میں شادی ہوئی تھی جو علیحدگی میں تبدیل ہو گئی تھی۔

latest urdu news

ناکام شادی کے بعد ذہنی طور پر اپ سیٹ رہنے لگا تھا جبکہ کام کاج کرنا چھوڑ دیا تھا، اس کا اپنے گھر والوں کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

آج بھی تلخ کلامی ہوئی تو جنید نے انپے والد خالد پر چھریوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا، خالد کا دوسرا بیٹا اپنے باپ کو بچانے کے لیے آیا تو ملزم نے اپنے بھائی پر بھی چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور خود کو بالائی منزل پر بنے کمرئے میں بند کر لیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم جنید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چھری برآمد کر لی ہے، دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter