پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم، اس مقصد کیلئے ہرممکن اقدام کئے جا رہے ہیں: چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم ہے اور اس مقصد کیلئے ہرممکن اقدام کئے جا رہے ہیں۔

چین سمیت متعدد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ مزید کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ ہیں۔

latest urdu news

چوہدری شافع حسین سے چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں چائنا بزنس پارک کے قیام کیلئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چئیرمین چائنیز بزنس کونسل کا کہنا تھا کہ چائنیز بزنس کونسل پنجاب میں چائنا بزنس پارک کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔

چین کی شو میکنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، الیکٹرک وہیکلز، ٹیکنالوجیز اور دیگر شعبوں سے وابستہ کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ چائنا بزنس پارک کے قیام کیلئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی لیز پر فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی سرمایہ کاری کیلئے مکمل پلان دیا جائے۔

چوہدری شافع حسین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دربار حضرت نور شاہ عطاری سے منسلک وقف لینڈ رکھ لدھے کے فیروز پور روڈ کا صنعتی انفراسٹرکچر کے حوالے سروے کیا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter