ہفتہ, 26 اپریل , 2025

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 2 رکنی ”آلو گینگ“ گرفتار کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے دو رکنی ”آلو گینگ“ گرفتار کرلیا ، 13 لاکھ روپے مالیتی سونا، موبائل فون مالیتی 80 ہزار روپے اور نقدی 3 لاکھ 8 ہزار 50 روپے برآمد۔

گجرات پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے "آلو گینگ” کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

latest urdu news

تھانہ بی ڈویژن گجرات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 13 لاکھ روپے مالیت کا سونا، 80 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، اور 3 لاکھ 8 ہزار 50 روپے نقدی برآمد کرلی۔

تفصیلات کیمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عباس شیرازی کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن یاسیر احمد SIنے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی چوری کی وارداتوں میں ملوث ”آلو گینگ“ گرفتار کرلیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں زبیر احمد عرف آلو اور محمد عمران شامل ہیں، جو مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے اور 6 مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مزید جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت سامنے لائے جا سکیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter