جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات ڈویژن جلد بحال ہوگا، انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، صوبائی وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے گجرات ڈویژن کے حوالے سے اہم میٹنگ کی ہے، انشاءاللہ جلد گجرات ڈویژن بحال ہوجائے گا اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جسکو جلد مکمل کرنے کے بعد باقائدہ افتتاح کیا جائے گا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ گجرات شہرکے سیوریج کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انشاءاللہ الیکشن میں کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے انٹرنیشنل معیار کے مطابق سیوریج سسٹم تعمیر کیا جائے گا جسکے لیے ورلڈ بینک کی ٹیم جلد گجرات شہر کا سروے کرتے ہوئے حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔

گجرات شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت سے کثیر تعداد میں فنڈز منظور کروا لیے ہیں جن پر جلد معیاری اور دیرپا تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا اور تمام علاقوں میں بلا تفریق و امتیاز اپنی نگرانی میں کام مکمل کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانی خدمت مشن پر گامزن ہیں، خالی دعوؤں اور نعروں کے بجائے عملی اقدامات میری ترجیع ہیں اور آنے والے دنوں میں شہری بہتری محسوس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کیے گئے تمام اعلانات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہی میری ترجیع ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter