جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات چیمبر کامرس کے نتائج کا اعلان، شاہین فاؤنڈر گروپ کی بلا مقابلہ کامیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخابات شاہین فاؤنڈر گروپ کی بلا مقابلہ کارپوریٹ کلاس کامیابی کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس انتخابات میں بھی کلین سویپ، کامیابی حاصل کرلی اور میدان مارلیا۔

شاہین فاؤنڈر گروپ اتحاد کے 15 ایسوسی ایٹ کلاس امیدواروں کے مقابلہ میں دو آزاد امیدواروں رانا رضوان اور باؤمبین اشرف نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

latest urdu news

شاہین فاؤنڈر گروپ کے بڑے اتحاد مقابلے میں ثابت قدم رہے اور گجرات چیمبرمیں الیکشن کی روایت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

شاہین فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں ایسوسی ایٹ کلاس مرزا ذیشان اشرف نے 1084 ووٹ لیکر پہلی، محمد عمران اور غلام مصطفیٰ 1065 ووٹ لیکر دوسری، راجہ آصف علی نے 1061 ووٹ لیکر تیسری، ارشد جاوید نے 1059 ووٹ لیکر چوتھی۔

قیصرلطیف نے 1058 ووٹ لیکر پانچویں، موسیٰ ندیم نے 1056 ووٹ لیکر چھٹی، عمران عباس نے 1053 ووٹ لیکر ساتویں، رانا محمد بلال نے 1051 ووٹ لیکر آٹھویں، اکرام افضل بٹ نے 1048 ووٹ لیکر نویں۔

راجہ محمد انصر نے 1047 ووٹ لیکر دسویں، مرزا اویس عرفان نے 1046 ووٹ لیکر گیارویں، عائف سعید نے 1041 ووٹ لیکر بارویں، سلیمان بٹ نے 1039 ووٹ لیکر تیرویں، اور محمد عثمان ڈار نے 976 ووٹ لیکر 14 ویں پوزیشن حاصل کی۔

ان 15 امیدواروں کے مقابل آزاد امیدواروں رانا رضوان نے 135 اور باؤ مبین نے 123 ووٹ حاصل کیے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے ٹوٹل 2308 ووٹرز میں سے 1176 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جو کہ 51 فیصد تھے،11 ووٹ کینسل ہوئے۔

ووٹنگ کا عمل شروع میں سست روی کا شکار رہا، بعد ازاں ووٹرز گروپس میں گجرات چیمبر پہنچے اور ووٹ کاسٹ کیے۔

انتخابی اعلان پر کامیاب امیدواروں کو اور قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ گھڑ ڈانس بھی کروایا گیا اور نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter