272
صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سکندر اشفاق رضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر دوست اسکیم کے نام سے لگائے جانے والے فکسڈ ٹیکس کے خلاف قراردار پیش کر دی گئی ہے۔
تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر قرارداد کو منظور کر لیا ہے، انہو ں نے کہا کہ گجرات چیمبر ایڈوانس ٹیکس کے خلاف اپنی کاروباری برادری کے ساتھ ہے اور اپنی کاروباری برادری کو ہڑتال میں مکمل سپورٹ کرتا ہے۔
گجرات چیمبر حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے ٹیکس کو مسترد کرتا ہے، ملک میں کاروباری برادری پہلے سے ہی بہت مشکل کا شکار ہے اور یہ فکسڈ ٹیکس بہت بڑی زیادتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تاجر دوست سکیم کو مسترد کرتے ہیں اور تاجر دوست ٹیکس سکیم کو کسی حالت میں بھی قبول نہیں کرینگے، تاجروں پر ٹیکس لگانا موت کا ایک پھندا ثابت ہوگا۔