گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان گرفتار،10 لیٹر شراب اور 3 عدد پسٹل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "کرائم فری پنجاب” کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ محمد افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں نذیر احمد، طارق احمد شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MMاور10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی جبکہ ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار محمد بلال افضل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ SI ریاست علی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زاہد افضل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔