جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات و نواحی علاقوں میں جرائم کی لہر، ڈاکے، چوریاں اور گرفتاریاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات اور اس کے نواحی علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور غیر معمولی گرفتاریاں رپورٹ ہوئیں۔

کنجاہ کے علاقہ ترکھا میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور عامر ریاض سے اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

latest urdu news

لالہ موسیٰ میں کوٹلہ قاسم خان ڈگری کالج کے قریب موٹر وے پولیس کے انسپکٹر صغیر احمد کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر انسپکٹر گر کر زخمی ہو گیا اور ڈاکو نقدی، شناختی کارڈ و دیگر کاغذات لے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بولانی کے گاؤں دندی دارا میں پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر سبزی فروخت کرنے والے محنت کش لعل محمد کو گرفتار کر کے اس سے لاؤڈ اسپیکر برآمد کیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

گاؤں سانتل میں واقع پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چرا کر لے گئے۔ پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے مقدمہ درج کر لیا۔

محلہ قاسم پورہ گجرات میں بیوہ عظمیٰ بی بی کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی، جبکہ گاؤں جسوکی سے سیف اللہ کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔ پولیس نے دونوں وارداتوں پر مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

نوٹ: پولیس کی جانب سے تمام وارداتوں پر مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم شہریوں میں عدم تحفظ کی فضا بڑھتی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter