24
گجرات میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین واقعہ کنجاہ کے علاقے چوکناوالی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر منڈی بہاؤالدین کے رہائشی تصور عباس کو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب گجرات میں موٹر سائیکل چور گینگ کی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔ مختلف علاقوں سے شہریوں کی قیمتی موٹر سائیکلیں گھروں اور بازاروں سے چوری کر لی گئیں۔ گڑھی احمد آباد سے اعجاز حسین، دسوندھی پورہ سے اسد اللہ اور جلالپور جٹاں کے گاؤں سوہل کلاں سے شاہ زیب کی موٹر سائیکلیں ان کے گھروں کے باہر سے چوری ہو گئیں۔ پولیس تھانہ لاری اڈہ، تھانہ شاہین اور تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے تمام وارداتوں پر مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔