34
گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کھاریاں کے نواحی گاؤں دھنی میں ڈاکوؤں نے ایک بار پھر واردات کرتے ہوئے گنجہ کے رہائشی محمد احسان سے پارسلز اور نقدی سمیت مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب گجرات پولیس نے منشیات فروشوں اور اسلحہ بردار عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کھاریاں، گلیانہ اور ڈنگہ کے علاقوں سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن، چار کلو سے زائد چرس، 50 لیٹر شراب، پانچ عدد پسٹل اور دو عدد رائفلز برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔