498
گجرات میں ڈکیتی، شہری لوڈر رکشہ سے محروم، موبائل اور نقدی بھی چھن گئی۔
گجرات ڈھیروگھنہ کے رہائشی محمد مدثر سے افضل پسوال کے بھٹہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے لوڈر رکشہ اور 5 ہزار نقدی چھین لی۔
پولیس تھانہ رحمانیہ نے مقدمہ درج کر لیا گجرات قادر کالونی کے رہائشی مشتاق احمد سے گندرہ گورنمنٹ سکول کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین لی۔
گجرات نارووالی کے رہائشی عدنان علی سے ہریہ والا چوک کے قریب ڈاکوؤں نے 15 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا۔ پولیس تھانہ صدر گجرات نے مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب ژوب، قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ کی گاڑی پر 3 گولیاں لگیں۔