341
مبینہ طور پر ریلوے اسٹیشن کے قریب پرانے گوداموں میں رہائش پذیر فیملی کے 2سالہ بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جسکے نتیجے بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
20 کے قریب کتوں نے بچے پر حملہ کر کے اسے نوچ ڈالا، آوارہ کتوں نے مصوم بچے کو جگہ جگہ سے کاٹ کھایا جس کے نتیجہ میں بچے کی موت واقع ہو گئی۔
اس وقوعہ کے بعد کوئی ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکا اور نہ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر اور عملہ وقوعہ پر پہنچ سکاا س مصوم2سالہ بچے کی ہلاکت کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن کے جیف آفیسراور ان کی پوری ٹیم ہے۔
اس وقوعہ پر نہ ہی کسی عوامی منتخب نمائندے، نہ ہی کسی یوسی چیئرمین اور نہ کسی تاجر برادری نے نوٹس لیا صرف اور صرف مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ سکی اور تمام خواہد اکٹھے کیے۔
