جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا اور 22 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایس پی ریاض ناز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز، دیگر ضلعی افسران و یو او جی سے افسران اور موجود تھے۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے طلباء و طالبات کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور پارکنگ کے وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ پولیس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ایک اہم امتحان ہے جو طلباء و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے، لہٰذا پیرز اور دیگر مواد کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ لاہور سے وصول کیا جائے گا اور سخت حفاظتی حصار میں رکھا جائے گا۔

طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے سائن بورڈز نصب کیے جائیں گے، اور ان کے والدین کے بیٹھنے کے لیے بھی بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

پینے کا صاف پانی، فرسٹ ایڈ، اور محکمہ صحت کی جانب سے فیلڈ اسپتال سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

ٹریفک پلان اور پارکنگ کے حوالے سے بہترین اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ ٹیسٹ سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی جائے گی اور کسی غیر متعلقہ شخص کو سینٹر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter