جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر کے مختلف اہم علاقوں کا دورہ کیا جس میں گلزار مدینہ روڈ، گلزار مدینہ چوک، جی ٹی ایس چوک، جی ٹی روڈ، مسلم آباد، کورٹ روڈ، کچہری چوک، سرکلر روڈ، جناح روڈ اور دیگر علاقے شامل تھے۔ اس موقع پر صدر سٹی مسلم لیگ ق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

latest urdu news

دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے کارکنوں کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ تمام نالوں کی صفائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا کام پوری تندہی سے جاری ہے، اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کو مزید تیز کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ نکاسی آب کے عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام متعلقہ ادارے اور افسران شہر کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے، انہوں نے شہریوں کو ترغیب دی کہ وہ اپنی شکایات متعلقہ میونسپل کمیٹی یا میونسپل کارپوریشن گجرات کے شکایات سیل میں درج کروائیں۔
News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter