جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈنگہ، سیم نالہ میں نہاتے ہوئے دو کم عمر لڑکیاں پانی میں بہہ گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنگہ میں سیم نالہ میں نہاتے ہوئے دو کم عمر لڑکیاں پانی میں بہہ گئیں، ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ڈنگہ کے محلہ لوکڑی مکڑاں میں سیم نالہ میں نہاتے ہوئے دو کم عمر لڑکیاں تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گئیں، جن میں سے ایک کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دوسری کی تلاش رات گئے تک جاری رہی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، 11 سالہ نور عباس دختر غلام عباس اور 8 سالہ مومنہ دختر محمد جاوید نہانے کے لیے شام 5 بجے کے قریب سیم نالہ میں اتریں۔

پانی کے تیز بہاؤ کے باعث دونوں بچیاں بہنے لگیں۔ مقامی لوگوں نے شور سن کر فوراً حرکت میں آتے ہوئے 11 سالہ نور عباس کو زندہ نکال لیا، تاہم 8 سالہ مومنہ کا پتہ نہ چل سکا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کشتی کے ذریعے طویل فاصلے تک بچی کی تلاش کی مگر رات کے اندھیرے کے باعث تلاش کا کام روک دیا گیا۔

اگلے دن دوبارہ تلاش کا کام شروع کیا گیا اور 8 سالہ مومنہ کی لاش بھکنا نوالی سے برآمد ہوئی۔

اس افسوسناک واقعے کے پس منظر میں، ڈپٹی کمشنر نے عوام کو پہلے ہی آگاہ کر رکھا تھا کہ تیز بارشوں کے باعث ندیوں، نہروں، اور دریاؤں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں نہانے سے اجتناب کریں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter