جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری شافع حسین کی پاکستان الیکٹرک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان الیکٹرک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ 2024 و تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

صوبائی وزیر اور ڈی سی گجرات نے پیفما کے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران سے حلف لیا فین انڈسٹری سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ،فین انڈسٹری کے تمام مسائل حل کریں گے۔

latest urdu news

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین مہنگی بجلی سے انڈسٹری متاثر ہورہی ہے ،اس کا واحد حل سولر انرجی پر منتقلی ہے گجرات میں 300 ایکڑ اراضی پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کا کالج بنایا جائے گا گجرات میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام اور سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا گجرات ڈویژن بھی اسی سال بحال ہوگاسابق حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے گجرات کا سیوریج اور انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہم اسے بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی کے جدید شارٹ کورسز مفت کروائے جارہے ہیں ٹیوٹا کے اداروں میں 19 سینٹرز آف ایکسیلینس بنائے جارہے ہیں فین انڈسٹری کی بہتری کے لئے ملکر کام کریں گے انڈسٹری فروغ پائے گی تو روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

چوہدری شافع حسین نو منتخب چئیرمن پیفما نبیل احمد الیاس اور سبکدوش ہونے والے چئیرمن عمیر رفیق نے انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک نے بھی تقریب سے خطاب کیا ڈی سی صفدر حسین ورک نے بتایا کہ شہر میں انڈسٹری کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے صنعتکاروں میں ایوارڈ اور شیلڈ تقسیم کیں۔صوبائی وزیر نے پیفما کے نئے آفس کا افتتاح کیا کانفرنس روم میں پیفما کے عہدیداران اور صنعتکاروں سے ملاقات کی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter