جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری شافع حسین کا 19 سینٹرز آف ایکسیلینس کے منصوبے کا سنگ بنیاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری شافع حسین نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی علامہ اقبال ٹاؤن میں 19 سینٹرز آف ایکسیلینس بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت ٹیوٹا کے 16 اور پنجاب ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کونسل کے 3 اداروں میں سینٹرز آف ایکسیلینس بنیں گے، پنجاب میں سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کا منصوبہ ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

latest urdu news

تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے ان اداروں کی استعداد کار اور پیشہ ورانہ فنی مہارت میں اضافہ ہوگا۔

وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن تک رسائی آسان ہوگی، نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت 8 مختلف ترجیحی اقتصادی شعبہ جات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں انفارمیشن کمیونیکیشن، ٹیکنالوجی، صحت اور مہمان نوازی، تعمیرات، ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس، لائٹ انجینئرنگ، ایگری کلچر فارم مشینری اور جراحی کے آلات، آٹوموبائل، آٹو بائک اسمبلنگ اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبے شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع گجرات میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں کا عمل جاری ہے۔

پروگرام کے تحت 7 سال کی مدت تک 15 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دیا جائے گا اس سلسلہ میں شہریوں کی راہنمائی کے لیے ڈی سی کمپلیکس میں انفارمیشن کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter