چئرمین پیڈمک جاوید اقبال کی زیرصدارت پیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 166واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں قائداعظم بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں کے لیے 9 ارب روپے اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پیڈمک بورڈ نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے لیے اراضی خریدنے کی منظوری دی جبکہ قائداعظم بزنس پارک میں پولیس چوکی کے قیام کے لیے بھی اراضی خریدنے کی منظوری دی گئی۔
انڈسٹریل اسٹیٹس میں سکیورٹی سروسز فراہم کرنے کے لیے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں قائداعظم بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں اور گارمنٹ سٹی کے قیام کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سی ای او علی معظم سید، شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، ڈاکٹر شاہد رضا کے علاوہ محکمہ صنعت، خزانہ اور ٹیوٹا کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ صنعتکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور بزنس فسلیٹیشن سینٹرز میں صنعتکاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔