جمعہ, 25 اپریل , 2025

پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو تاجر سے 17 لاکھ روپے چھین کر فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلہ میں پولیس کی وردیاں پہن کر ڈاکوؤں نے تاجر سے 17 لاکھ روپے چھین لیے۔

کوٹلہ، پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے پٹرول ایجنسی مالک سے 17 لاکھ  روپے چھین لیے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ثاقب محمود پٹرول ایجنسی سے 16 لاکھ 82 ہزار سے زائد کی رقم لیکر گاڑی میں گھر آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیا۔

کوٹلہ ارب علی خاں تھانہ ککرالی کے نواحی گاؤں منڑاہر تیل ایجنسی پر گزشتہ روز سر شام پولیس وردی میں ملبوس کار سوار شحٖص اپنے ساتھیوں کے ہمرار 1682530 روپے کی ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے۔

ثاقب محمود ساکن منڑاہر نے اپنے گاؤں منڑاہر میں پٹیرول کی ایجنسی بنا رکھی ہے گاڑی میں پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ثاقب محمود، اس کے دوست عمران اللح سے ٹوٹل رقم 1682530 روپے نقد اور دو قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس تھانہ ککرالی نے ثاقب محمود کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter