ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پولیس تھانہ صدرکھاریاں نے 4 رکنی مویشی چور گینگ گرفتار کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس تھانہ صدرکھاریاں نے 4 رکنی مویشی چور گینگ گرفتار کرلیا۔

کھاریاں پولیس نے گجرات کے مختلف علاقوں سے مویشی چوری کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے5 بھینسیں اور 6 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ کی ہدایت پر گجرات پولیس کا ضلع بھرمیں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ صدرکھاریاں انسپکٹرلیاقت حسین نے دیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ مویشی چوروں کے خلاف آپریشن کر کے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں سے 2 کا تعلق کھاریاں اورایک کا منڈی بہاؤالدین جبکہ ایک کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔

گرفتار ملزمان سے مسروقہ 5 راس بھینسیں جنکی مالیت قریباً 23 لاکھ اور نقدی 6 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان چوری و رابری کے 6 مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter