پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 نئے کیسز رپورٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں مزید 118 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں 102، لاہور میں 3 جبکہ چکوال اور سیالکوٹ میں 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے ،پاکپتن، چنیوٹ، منڈی بہاوالدین، رحیم یار خان، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، قصور اور گوجرانولہ میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 905 جبکہ رواں سال اب تک 3403 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter