جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز، دیپالپور سے پیدل راولپنڈی جانے والا نوجوان گجرات پہنچ گیا۔

قوم کے ہیروز قوم کا فخر شہدائے پاک فوج پاکستان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے دیپالپور سے پیدل مارچ کرتے ہوئے GHQ راولپنڈی کی طرف سفر کرنے والے نوجوان حافظ ارشاد احمد گجرات پہنچ گئے۔

latest urdu news

حافظ ارشاد کا سرزمین گجرات پر ضلعی انتظامیہ گجرات و سول سوسائٹی نے شاندار استقبال کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات عثمان احمد، ڈی ڈی کالجز عزیز الرحمن محکمہ ہائیر ایجوکیشن، جنگلات کے افسران، نے خوش آمدید کہا۔

حافظ ارشاد احمد نے چناب پل پر پودا لگایا اور شاندار استقبال پر ضلع انتظامیہ کے افسران، سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ ارشاد نے کہا کہ پیدل چلنے کا مقصد پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا اور پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند کرنا ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک پاکستان کی حفاظت پر معمور ہیں۔

پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اب تک 290 کلومیٹر پیدل سفر مکمل کرچکا ہوں اور آج مجھے دیپالپور سے نکلے 7 واں دن ہے، 12 دن میں راولپنڈی جی ایچ کیو پہنچنے کا ارادہ ہے۔

اپنے اداروں کی تعظیم ہر شخص پر لازم ہے، اپنے اداروں کے خلاف بولنا ملک دشمن قوتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ حافظ ارشاد نے جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ پر بھی پودا لگایا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter