جمعہ, 25 اپریل , 2025

ٹیوٹا اداروں کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا بڑا اقدام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا اداروں کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا بڑا اقدام، 1300 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

لاہور، صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس، ٹیوٹا اداروں میں 1300 افراد کی بھرتی، تنظیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے رولز میں ترامیم۔

latest urdu news

اجلاس میں اداروں میں ہیومن ریسورس کی ریشنلائزیشن اور نئی بھرتیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا، نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیوٹا کے اداروں میں 1300 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائے گا بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پرہوگا۔

اجلاس میں ٹیوٹا کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کے لیے رولز میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا، چیف منسٹر سکلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے اداروں میں کنسٹرکشن کے 8 اور ہاسپیٹیلٹی کے 3 شارٹ کورسز شروع  کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

یہ کورسز 3 سے 6 ماہ کے ہوں گے اور پی سی ون کی منظوری کے بعد دسمبر میں کورسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت 3 سالوں میں کنسٹرکشن میں 5850 اور ہاسپیٹلیٹی میں 200 بچوں کو تربیت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ضروری ہے۔

پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، ٹیوٹا کے اداروں میں اساتذہ، طلبہ اور دیگر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم جلد لاگو کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عالمی مارکیٹ میں  ہنرمند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے پاکستان بالخصوص پنجاب کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

چئیرمین ٹیوٹا بریگیڈیر ریٹائرڈ ساجد کھوکھر، ڈی جی اختر عباس بھروانہ، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter