ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر سے ملاقات، ترقیاتی تعاون اور شہری مسائل پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں اقوام متحدہ کی 26 ایجنسیوں کی جانب سے جاری ترقیاتی تعاون اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے ہنرمند اور نیم ہنرمند افراد کو بیرون ملک بھیجنے اور واپسی پر ان کی مناسب جگہ اور دوبارہ انتظامات کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور پروگرامز کے لیے تکنیکی مدد اور ٹرینرز کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو بہتر طریقے سے تربیت دی جا سکے۔

ملاقات کے دوران گجرات شہر کے مکینوں کو درپیش سیوریج کے شدید مسائل پر بھی بات کی گئی۔

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے صوبائی وزیر کو OCHA UN کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور عہد کیا کہ وہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جلد گجرات کا دورہ کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter