ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وزیر آباد دو مختلف واقعات میں 13 سالہ طالبہ سمیت دو افراد قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گکھڑ منڈی کی رہائشی 5 ویں کلاس کی طالبہ کو سگے باپ نے ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

نواحی علاقہ گل والا کے رہائشی جواں سالہ زمیندار کو نامعلوم افراد گولیاں مارکرفرار ہوگئے۔ تھانہ احمد نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی کے رہائشی سفاک شخص نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔

latest urdu news

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گکھڑ منڈی کے رہائشی محمد اشرف نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی ہی بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا، مقتولہ مقامی سکول میں پانچویں کلاس کی طالبہ بتائی گئی ہے۔

سفاک ملزم کو پولیس تھانہ گکھڑ نے آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ علاوہ ازیں وزیرآباد کے نواحی موضع گل والا کا رہائشی مقامی زمیندار دلاور شہباز سیان کو اپنے ڈیرہ سے گھر واپس جاتے ہوئے نا معلوم موٹر سائیکل سوار تین مسلع افراد فائر مار کر فرار ہوگئے۔

نوجوان کو زخمی اورتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکا۔ پولیس تھانہ احمد نگر نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter