گجرات : نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
گجرات کے علاقے محلہ مسلم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فیصل اعجاز نامی شہری کو پیٹ اور سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کی زد میں آکر اس کا دوسرا ساتھی عقیس انور کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ جن اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اُن میں مارکیٹنگ اور سیلز کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری سے رقم کے حصول کیساتھ کامیابی کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف اداروں کیجانب سے نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔