151
صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ شہری گزشتہ ادوارمیں سیوریج کے نام پر اربوں روپے برباد کرنے والوں کا گھیراؤ کریں۔
چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے میری پہلی ترجیح ہرحالت میں گجرات شہرکے سیوریج کی مکمل بحالی ہے۔
اہلیان گجرات کی توجہ اس طرف دلوانا چاہتا ہوں کہ ماضی میں غیرمعیاری سیوریج منصوبوں کے ذریعے اربوں روپے ضائع کیے گئے اور کمیشن بھی بٹوری گئی۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی مقامی کمیٹی کے ذریعے گجرات کے سیوریج کا کام نہیں کروایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 16 اضلاع میں ورلڈ بینک کے ذریعے ہی گجرات کی سیوریج کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب کو تمام سفارشات دیدی ہیں، جلد کام بھی شروع ہو جائے گا۔