ملہو کھوکھر اور چک بزرگ میں برساتی نالوں کے بند توڑنے سے کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔
ملہو کھوکھربرساتی نالہ کا پانی مدینہ سیداں، جمال پورسیداں سے لیکرشہرگجرات بھمبرروڈ اور بارہ دری تک پھیل گیا ہے، نالے بھرگئے ہیں لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں سیلابی ریلے کا پانی داخل ہو گیا ہے۔
بند توڑے جانے سے سیلاب کی صورت میں پانی مختلف دیہات میں پھیل گیا ہے سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔ بند توڑنے کی وجہ سے دو فش فارم بھی برساتی نالوں کے ریلوں میں بہہ گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے ملہو کھوکھراور چک بزرگ کے متعدد خاندانوں پرتھانہ دولت نگر، تھانہ رحمانیہ میں مقدمات درج کروا دیے۔
گجرات کے دیہاتی علاقوں ملہو کھوکھر اور چک بزرگ کے رہائشی درجنوں خاندانوں کے خلاف ریونیو آفیسر ملک ریاست کی مدعیت میں چار مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
دولت نگرتھانہ میں تین مقدمات نا معلوم افراد کےخلاف درج کیے گئے، جبکہ تھانہ رحمانیہ میں ایک نامزد اور درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف کارسرکارمداخلت کا مقدمہ درج کروایا گیا۔