جمعہ, 25 اپریل , 2025

لالہ موسیٰ میں دن دہاڑے قتل کی واردات، 48 سالہ شخص جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ کے علاقے صابر کوٹ روڈ پر دن دہاڑے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قصبہ محلہ کے رہائشی 48 سالہ اعجاز انصاری کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے، جس کی مدد سے تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter