عزاداروں کیلئے سہولیات، بلال زبیر کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے انتظامات کے جائزے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے مدینہ سیداں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امام بارگاہ بیت الحزن میں عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے جلوس منتظمین اور عزاداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مجالس اور جلوس بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ سکیورٹی، صفائی، اور دیگر سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران ماضی میں سیکیورٹی خدشات اور سہولیات کی کمی پر شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

latest urdu news

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter