سرائے عالمگیر میں خونی حادثہ میں 30 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
سرائے عالمگیر پبی میں جی ٹی روڈ پر جاری کام کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر پبی میں جہلم سے کھاریاں جانے والے 2 موٹر سائیکل سوار جی ٹی روڈ پر جاری مرمتی کام کے باعث کھڈے میں جا گرے۔
جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار توازن برقرارنہ رکھ پائے اور موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا 30 سالہ نوجوان سڑک کے درمیان میں جا گرا جو کہ پیچھے سے آتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ کر کچلا گیا۔
جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار معمولی زخمی ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جہلم میں مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب مزدا نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹے جاںبحق ہوگئے۔ جن میں 32 سالہ عدنان، 13 سالہ آیان اور 12 سالہ فیضان شامل تھے، جن کا تعلق ڈھوک پڈھال دینہ سے تھا۔