ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ترکی سے آئے تجارتی وفد کی گجرات چیمبر آف کامرس میں آمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی سے آئے تجارتی وفد کے اعزاز میں صدر گجرات چیمبر آف کامرس سکندر اشفاق رضی کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ، ظہرانے کی تقریب میں آمد پر اشفاق احمد  رضی، سکندر اشفاق رضی، گوہر اشفاق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

وفد میں ترکی سے آئے مس خلیہ سمیت دیگر بزنس مین شامل تھے، وفد نے سکندر اشفاق رضی کو گجرات چیمبر میں دو سالہ مدت مکمل ہونے پر مبار کباد پیش کی، اور کہا کہ گجرات چیمبر میں صدر سکندر اشفاق رضی اور انکی ٹیم نے حقیقی معنوں میں تاجروں کی خدمت کی ہے۔

latest urdu news

ترکی سمیت دیگر ممالک کے کامیاب دوروں اور بز نس وفد سمیت دیگر ممالک کے ہائی کمشنر کی گجرات چیمبر آمد یہ انکی کارکردگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے، وفد نے سکندر اشفاق رضی اور دیگر ممبران کو ترکی دورہ کی دوبارہ دعوت دی۔

انہوں نے مذ ید کہا کہ سکندر اشفاق رضی کے دور میں جتنی دفعہ گجرات آئے ہیں بھر پور مہمان نوازی کی اور ہمیشہ اپنا ملک جیسا ماحول ملا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter