مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی) کے زیر تربیت افسران کے لیے ایک جامع تربیتی سیشن کا گجرات میں انعقاد کیا گیا۔
وفد میں تحصیلدران، پرائیوٹ سیکٹریری، سپرٹینڈنٹ سے بطور اسسٹنٹ کمشنر ترقی کے لیے افسران شامل تھے اس دورے کا مقصد افسران کی مہارتوں اور علم کو فروغ دینا تھا تا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں۔
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل اس موقع پر موجود تھے زیر تربیت افسران کو ڈسٹرکٹ گجرات بارے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر افسران کی ملاقات ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک سے ہوئی، جنہوں نے افسران کو قیمتی رہنمائی اور مشورے فراہم کیے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے مسلسل سیکھنے کی اہمیت اور عوامی خدمت میں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تربیتی سیشن میں افسران کے کردار سے متعلق متعدد موضوعات شامل تھے، جن میں مؤثر انتظام، عوامی پالیسی کا نفاذ، اور قائدانہ صلاحیتیں شامل تھیں۔
انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے افسران کو عملی ہدایات اور حکمت عملیاں فراہم کی گئیں تاکہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ایم پی ڈی ڈی کی جانب سے ایسی تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا۔ سیشن کے اختتام پر افسران نے حاصل کردہ مہارتوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔