جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایئر کموڈور انجینئر سردار احمد ستارہ امتیاز کا ساتھیوں کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات، ایئر کموڈور انجینئر سردار احمد ستارہ امتیاز نے ساتھیوں کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔

ایئر کموڈور انجینئر سردار احمد ستارہ امتیاز، چیف انجینئر الیکٹرو میگنیٹک سرٹیفکیشن (ای ایم سی) انسٹیٹیوٹ آف سپیس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد نے پروفیسر ڈاکٹر محمد امین کنسلٹنٹ، ائیر کموڈور عرفان ساجد ڈی ای سی، ای ایم سی سلوشنز اور عدنان مختار ایچ ای سی، کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر کے زیر صدارت فین سیکٹر سے منسلک صنعتکاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

latest urdu news

سیشن میں محمد معصوم قمر نائب صدر، باؤ منیر پشاوری سابق سینئر نائب صدر، احمد حسن مٹو سابق ایگزیکٹو ممبر، علی حسن ایگزیکٹو ممبر اس کے علاوہ، تیمور فین، عدنان انڈسٹری (چائنہ فین) سے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

اس سیشن میں انجینیر سردار احمد نے ای ایم سی کا تعارف کروایا، اس کی اہمیت اور صنعتی پیداوار کے متعلق اپنی سروسز کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ای ایم سی سلیوشنز ایئر یونیورسٹی کے شعبہ ایوی اونکس انجینئرنگ کا ایک پراجیکٹ ہے جس کا مقصد الیکٹریکل اور الیکٹرانک پروڈکشن سرٹیفائی کرنا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے ای ایم سی کی طرف سے پنکھوں کے نئے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے حوالے سے بتایا کہ ای ایم سی اس کا اہم جزو ہے اور اس کا مقصد ملکی مصنوعات کو انرجی ایفیشنٹ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کی الیکٹریکل مصنوعات کی انڈسٹری ہمارے ساتھ ضرور اشتراک کرے اور گجرات چیمبر کے پلیٹ فارم سے ہمیں اپروچ کرے ہمیں اپنی صنعت کے لیے کام کرنے میں خوشی ہوگی۔

ہم گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تفصیلی پروگرام بھی ترتیب دیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter