سرائے عالمگیر، گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں کے 15 اسکاؤٹس نے نیشنل فارسٹ پارک کھاریاں میں منعقد ہونے والے ہائیکنگ کورس میں شرکت کی۔
سرائے عالمگیر تحصیل کے گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں کے 15 شاہین اسکاؤٹس نے پبی نیشنل فارسٹ پارک کھاریاں میں ہائیکنگ کورس میں حصہ لیا. جس کی قیادت آصف قمر (ہائیک لیڈر،اسسٹنٹ ایجوکیشن، سکاؤٹ یونٹ لیڈر تحصیل سرائے عالمگیر) نے کی اور پروگرام کے انتظامات بانی رضا وحید ہیڈ ٹیچرگورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں گروپ سکاؤٹ لیڈر نے کی۔
تفصیلات کے مطابق اسکاؤٹنگ ’’نوجوانوں کے لیے ایک ایسی رضاکارانہ غیر سیاسی تعلیمی تحریک ہے جس میں رنگ نسل اور جگہ کا لحاظ رکھے بغیر مختص کردہ قوانین پر عمل کرنا‘‘ شامل ہیں۔
اسکاؤٹنگ کا مقصد نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے۔
اسکاؤٹنگ کے اصول تنظیم کے تمام اراکین کے رویے اور تحریک کی خصوصیات کو بیان کرتے ہیں۔ اسکاؤٹس کا طریقہ کار ایک جدید نظام ہے، جو سات اصولوں یعنی قانون اور وعدہ، کام کو کرکے سیکھنا، ٹیم کے نظام، علامتی فریم ورک، نجی ترقی، قدرت اور بالغ لوگوں کی حمایت پر مشتمل ہے جبکہ کمیونٹی سروس بھی لڑکے اور لڑکیوں کی اسکاؤٹنگ تنظیم کا ایک بڑا حصہ ہوتے ہیں۔
اسکاؤٹنگ کے قانون اور حلف نے دنیا بھر میں موجود اسکاؤٹنگ تنظیموں کو یکجا کیا اور ان کی مشترکہ اقدار کو سراہا ہے۔ یہ قانون کام کو اپنے ہاتھ سے کر کے سیکھنے پر زور دیتا ہے۔ اسکاؤٹنگ کے طریقہ کار میں غیر رسمی تعلیم کے پروگرام اور عملی سرگرمیوں پر زور دینا جس میں کیمپنگ، پیدل سفر، بیگ پیکنگ اور کھیل وغیرہ شامل ہیں۔
آج اسی ضمن میں مورخہ 11 ستمبر 2024 کو گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں کے 15 شاہین سکاؤٹس نے پبی نیشنل فارسٹ پارک کھاریاں میں ہائیکنگ کورس میں حصہ لیا جس کی قیادت آصف قمر (ہائیک لیڈر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرائے عالمگیر، سکاؤٹ یونٹ لیڈر تحصیل سرائے عالمگیر) نے کی اور پروگرام کے انتظامات بانی رضا وحید ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں گروپ سکاؤٹ لیڈر نے کیے۔