140
اسپیکر قومی اسمبلی کو چوہدری الیاس کے خلاف ریفرنسز موصول ہوگئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو رکن قومی اسمبلی عادل بازائی اور چوہدری الیاس کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز موصول ہوگئے ہیں۔
عادل بازائی کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور الیاس چوہدری کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے ریفرنس دائر کیا۔
ریفرنس بجٹ سیشن میں پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر دائر کیا گیا ہے۔
چوہدری الیاس کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے جبکہ عادل بازائی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این اے عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول ہو گئے ہیں۔
عادل بازائی کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔262 جبکہ الیاس چوہدری گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔62 سے الیکشن میں کامیابی کے بعد اراکین اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔