جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے شہر کے مختلف علاقوں میں فروٹ و سبزی فروشوں اور کریانہ اسٹورز کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

گراں فروشی کے مرتکب 9 دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور شہریوں سے کہا کہ وہ خریداری کے وقت ریٹ لسٹ کی جانچ کریں اور زائد قیمت طلب کرنے کی صورت میں "قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کرائیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

"”ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی افسران متحرک ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter